Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

25 مئی کے واقعات کی مکمل رپورٹ جاری، تمام پولیس افسران بری الذمہ قرار

ایک ڈی ایس پی، ایس ایچ او ذمہ دار قرار، کارروائی کی تجویز
شائع 31 جنوری 2023 07:20pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

لاہور: پی ٹی آئی کے 25 مئی کو ہونے والے لانگ مارچ واقعات کے حوالے سے سنگل بینچ جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی۔

جسٹس شبر رضوی نے اپنی رپورٹ میں تمام پولیس افسران کو 25 مئی کے واقعات سے بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے پولیس افسران پر الزامات لگائے لیکن افسران کے خلاف ثبوت فراہم نہیں کرسکی۔

سنگل بینچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ڈی ایس پی، ایس ایچ او کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جن کے کے خلاف کارروائی کی تجویز کی گئی ہے۔

جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق آئی جی راؤ سردار، سی سی پی او بلال صدیق کو بھی بری الذمہ قرار جب کہ چیف سیکرٹری کامران علی کےخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔

خیال رہے کہ 28 ستمبر کو اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی ہدایت پر مئی کو آزادی مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لئے ون مین ٹربیونل قائم کیا گیا تھا۔

pti

lahore

pti long march