Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

احتجاج، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے سماعت 10 فروری تک کے لئے ملتوی کردی
شائع 31 جنوری 2023 11:01am
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

جج راجہ جوادعباس حسن نے احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ طبی بنیادوں پر اور سیکیورٹی مسائل کے باعث عمران خان عدالت پیش نہیں ہوسکے۔

عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت10 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔

pti

imran khan

islamabad local court