جدید چولہوں اور ہیٹرز کو مات دیتی سدا بہار انگیٹھیاں
گیس اور بجلی کے جدید چولہوں اور ہیٹرزکے اس دور میں زمانہ قدیم سے استعمال کی جانے والی انگیٹھی کی مقبولیت اب بھی ماند نہیں پڑی۔
دیامرمیں اب بھی روایتی انگیٹھیوں کا استعمال کیا جاتا ہے جہاں سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کاروبارچمک اٹھتا ہے اور لوگ سردی سے بچنے کے لیے انگیٹھی کے استعمال کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔
تاہم فروری کے آٖغاز کے ساتھ ہی کاروبار ماند پڑجاتا ہے، کاریگروں کا کہنا ہے کہ ان کا کمائی کا سیزن ستمبر تا جنوری ہوتا ہے جس میں وہ مناسب کاروبارکرلیتے ہیں۔
لوہے کے ڈرم سے بنی یہ انگیٹھیاں مناسب دام اور پائیداری کی وجہ سے دیگر علاقوں میں بھی مقبول ہیں تاہم ان کی تیاری میں استعمال کیا جانےوالا مٹیریل پنجاب خصوصاً راولپنڈی اور گوجرانوالہ سے منگایا جاتا ہے۔
انگیٹھی فروخت کرنے والوں نے بتایا کہ مال مہنگا ہے لیکن اسے مناسب قیمت پرفروخت کرتے ہیں کیونکہ گکت سے کشمیر تک لوگ انہیں خرید کر استعمال کرتے ہیں۔
انگیٹھی کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ دھویں کے اخراج کیلئے بنائی جانے والی چمنیوں کے باعث کمروں میں گیس کے اخراج کا بھی خطرہ نہیں رہتا۔
Comments are closed on this story.