Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : کیماڑی میں جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ

عدالت سے قبر کشائی کی اجازت طلب کی جائے گی، پولیس حکام
شائع 31 جنوری 2023 10:05am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے علاقے کیماڑی میں علی محمد گوٹھ میں ماحولیاتی آلودگی سے اموات کے کیس میں تحقیقیات کے لئے پولیس نے جاں بحق افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدالت سے قبر کشائی کی اجازت طلب کی جائے گی، لاشوں کے پوسٹ مارٹم سے موت کی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا 2 روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزم سے تفتیش کے لئے سوال نامہ تیار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں، تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور ایس آئی یو شامل ہیں۔

karachi

kemari

ali mohammad goth

population death case