Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کے حوالے سے اہم پیشگوئی
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2023 11:58am
فوٹو۔۔۔۔ ڈی نیشن
فوٹو۔۔۔۔ ڈی نیشن

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کشمیر میں گڑھی دوپٹہ کے مقام پر 37 ملی میٹر ہوئی، پنجاب میں سیالکوٹ میں 13 اور ناروال میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں 06، استور میں 05 اور مری میں 2.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی08 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ استور، گوپس اور کالام پارا چنار میں منفی 07، بگروٹ کوئٹہ، قلات اور مالم جبہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈر کیا گیا۔

کراچی کا موسم آج خشک اور سرد رہے گا

دوسری جانب شہر قائد کا موسم آج خشک اور سرد رہے گا جبکہ شہر میں آلودگی تاحال برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شمال مشرقی سمت سے 8 ناٹیکل مائل رفتار سے ہوا کا سلسلہ جاری ہے۔ اور ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔

ادھر پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی پہلے اور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

شہر میں فضائی آلودگی کا زور تاحال برقرار ہے اور فضا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 215 پرٹیکیولیٹ میٹر ہے۔

Cold Weather

بلوچستان

اسلام آباد

punjab

KPK

Met Office

Rain

snowfall