Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوابی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 2 شدت پسندوں نے خود کو دستی بم سے اُڑالیا

پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ، 2 اہلکار زخمی
شائع 31 جنوری 2023 09:20am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ہنڈ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 2 شرپسندوں نے خود کو دستی بم سے اڑا لیا۔

شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کارروائی کرنے پہنچی تو 2 شرپسندوں نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، اس دوران پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی نجم الحسن کے مطابق بتایا قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے تحصیل چھوٹا لاہورمیں شدت پسندوں کا ٹھکانہ گھیرے میں لیا جس پر 2 نے خود کو اُڑالیا جبکہ تیسرے نے پولیس کےسامنےہتھیارڈال دیے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پرمحکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)،پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں نےمشترکہ آپریشن کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شدت پسندوں کومیگا فون پر ہتھیار ڈالنے کا حکم دیے جانے کے بعد انہوں نے اہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 شدت پسندوں نے دستی بموں کا استعمال کرتے ہوئے خود کو اڑالیا جبکہ تیسرے نے سرینڈرکردیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

security forces

swabi

Chota Lahore