Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک نے بی ٹی ایس سمیت سب کو پیچھے چھوڑدیا

یو ٹیوب نے فنکاروں کی فہرست جاری کردی
شائع 30 جنوری 2023 11:10pm

بھارتی گلوکارہ نے بی ٹی ایس اور ٹیلر سوئفٹ کو پچھے چھوڑتے ہوئے یوٹیوب پر سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والی گلوکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے الکا یاگنک کو 2022 میں یوٹیوب پر عالمی سطح پر سب سے زیادہ سُنی جانے والی گلوکارہ قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس گلوکارہ کے گانوں کو 15.3 بلین بار سنا گیا جب کہ یومیہ اوسطاً 42 ملین اسٹریمز الکا یاگنک کے تھے۔

بھارتی گلوکارہ نے معروف امریکی ریپر ’بیڈ بنی‘ کو پیچھے چھوڑا جن کے 14.7 ملین بار گانے سنے گئے۔

یہی نہیں، 2021 اور 2020 میں بھی الکا یاگنک کے بالترتیب 17.7 بلین اور 16.6 بلین مرتبہ گانے سُنے گئے۔

الکا یاگنک بی ٹی ایس اور بلیک پنک جیسے بڑے میوزیکل بینڈز کو مات دیتے ہوئے سب سے زیادہ سُنے جانیوالے گلوکاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئیں۔

youtube

Alka yagnik