Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز کیلئے دوبارہ نامزد

گلوکارہ تقریب میں پرفارم بھی کریں گی
شائع 30 جنوری 2023 10:48pm

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز کے لیے مسلسل دوسری بار نامزد ہوئی ہیں۔

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کا گانا ’ادھیڑو نہ‘ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا ہے، اس سے قبل انہوں نے گانے ’محبت‘ سے گریمی ایوارڈز 2022 میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا تھا۔

عروج آفتاب گریمی ایوارڈز جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ تھیں اور اب وہ تقریب میں پرفارم بھی کریں گی اور اس طرح وہ گریمی میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بھی بن جائیں گی۔

واضح رہے کہ گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی بار اردو گانا پیش کیا جائےگا۔

گلوکارہ شہرہ آفاق کلاسیکل موسیقار روی شنکر کی بیٹی انوشکا شنکر کے ہمراہ پرفارم کریں گی، ایوارڈز کی تقریب فروری میں لاس اینجیلس میں ہوگی۔

arooj aftab

Grammy award