امراؤجان ادا کے بعد مینا کماری ، ماہرہ خان بھی تیار
بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’پاکیزہ‘ کے پاکستانی ری میک میں ماہرہ خان ’مینا کماری‘ کا کردار ادا کریں گی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کی جانب سے مرزا ہادی روسوا کے 1899 کے ناول سے ماخوذ 8 اقساط پر مشتمل سیریز امراؤ جان ادا میں کام کرنے کی خبروں کے بعد اب اطلاع آئی ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بھی ایک اورتاریخی کردار نبھانے جارہی ہیں۔
سن 1972 کی بلاک بسٹری کے پاکستانی ری میک کو حامد حسین اپنی یو اے ای پروڈکشن ہاؤس کے تحت بنائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کی طرف سے ’مینا کماری‘ کے کلاسک کردار کو نبھانے کا امکان ہے جبکہ ان کے ساتھ پروڈکشن ہاوس کی متعدد مشہور فنکاروں سے گفتگو چل رہی ہے۔
فلم ’پاکیزہ‘ کو ستر کی دہائی میں انڈین سینما کی مہنگی ترین فلمی سمجھا جاتا ہے جسے 14 سال میں تیار کیا گیا تھا اور یہ فلم اُس زمانے میں ایک کروڑ پچیس لاکھ انڈین روپے یا ایک لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر میں بنی تھی۔
بلاک بسٹر فلم کے ایک ماہ بعد اس کی اداکارہ مینا کماری کا انتقال ہوگیا تھا جس سے یہ زیادہ مشہور ہوئی۔
Comments are closed on this story.