Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنایاری سے شہرت پانے والی گلوکارہ ایوا بی نے شادی کرلی

ایوابی کی شادی گلوکار مدثر قریشی سے ہوئی ہے
شائع 30 جنوری 2023 07:30pm

کوک اسٹوڈیو کے گانے ’کنا یاری‘سے مشہور ہونے والی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔

ہجاب پہن کر اسٹیج پر سُر بکھیرنے والی بلوچی ریپر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں گلوکارہ کو لال رنگ کا بلوچی دلہن کا روایتی عروسی لباس زیب تن کئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم ہمیشہ کی طرح ان ویڈیوز اور تصاویر میں بھی ایوا بی نے مہندی لگے ہاتھوں سے اپنا چہرہ چُھپا رکھا ہے۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل ہی ایوابی نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ جلد نئی زندگی کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

اب گلوکارہ کو دلہن بنانے والے آرٹسٹ وقار حسین نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

خیال رہے کہ ایوابی کی شادی گلوکار مدثر قریشی سے ہوئی ہے ، سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Eva B