Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 24 گھنٹے میں اسٹریٹ کرائم کی 112 وارداتیں رپورٹ، 104 ملزمان گرفتار

کارروائیوں میں 21 چھینے گئے موبائل اور 20 مسروقہ گاڑیاں برآمد، کراچی پولیس چیف
شائع 30 جنوری 2023 06:56pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پولیس کی دن بھر کی ورکنگ رپورٹ پیش کردی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے میں 112 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوئیں جس میں 25 موبائل، 6 موٹرسائیکل ایک کاری چھینی گئی جب کہ 11 کاریں، 69 موٹر سائیکل چوری ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران 104 ملزمان گرفتار ہوئے، 11 جرائم پیشہ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 4 زخمی ہوئے۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ 21 اسٹریٹ کرمنلز، 7 ڈاکو، 7 کا رلفٹرز، ایک قاتل گرفتار جب کہ 11 منشیات فروش، 51 دیگر جرائم میں ملوث افراد گرفتار ہوئے۔

جاوید عالم اوڈھو نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پولیس کی کارروائیوں میں 21 چھینے گئے موبائل فونز اور 20 مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

Karachi Police

Syed Murad Ali Shah

Karachi Street Crimes