Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی بسوں کے کرائے بھی بڑھ گئے

بسز کے کرائے پہلی تاریخ سے بڑھ جائیں گے
شائع 30 جنوری 2023 01:50pm
تصویر/ فیس بک
تصویر/ فیس بک

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹرسٹی جانے والی بسوں کے کرائے پہلی تاریخ سے بڑھ جائیں گے۔

کراچی سے سکھر جانے والی بس کا کرایہ یکم فروری سے 1700 کر دیا جائے گا، جبکہ کراچی سے حیدرآباد اورلاڑکانہ جانے والی بسوں کا کرایہ رات گئے بڑھا دیا گیا ہے۔

حیدرآباد جانے والی بس کا کرایہ 400 سے بڑھا کر500 کردیا گیا اور کراچی سے لاڑکانہ جانے والی بس کا کرایہ 1400 سے بڑھا کر1500 کردیا گیا ہے۔

کراچی سے نواب شاہ جانے والی بس کا کرایہ یکم فروری کو بڑھایا جائے گا، بس کے کرائے میں 200 روپےاضافہ کیا جائے گا جس کے بعد نوابشاہ کا کرایہ 1000 سے بڑھنے کے بعد 1200 ہوجائے گا۔

کراچی سے اسلام آباد راولپنڈی جانے والی بس کے کرایے میں بھی 500کا اضافہ یکم فروری کوکیا جائے گا جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی بس کا موجودہ کرایا ساڑھے پانچ ہزارہے، یکم فروری سے 6000 کردیا جائے گا۔

karachi

Transport