Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زرداری نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

عمران خان 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگیں، قانونی نوٹس
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2023 01:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 10 ارب روپے ہتک عزت کے دعوے کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔

سابق صدرآصف علی زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے عمران خان کو نوٹس بھجوایا۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 27 جنوری کو عمران خان نے وڈیو خطاب میں اپنے اوپر ہونے حملے کا الزام آصف علی زرداری پر لگایا ، عمران خان کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے آصف علی زرداری کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ، معافی نہ مانگنے کی صورت میں شہرت کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے 10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے، عمران خان 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگیں، بصورت دیگر پاکستان اورانگلینڈ میں عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

pti

Asif Ali Zardari

notice

PPP

Attack on Imran Khan