Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی شہریت یافتہ پاکستانی ٹک ٹاکر نے غلطی سے سر میں گولی مار لی

نوجوان برطانیہ سے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان آیا تھا
شائع 30 جنوری 2023 12:32pm
نوجوان کی ہلاکت سے گھر میں کہرام مچ گیا - تصویر/ پکس بے
نوجوان کی ہلاکت سے گھر میں کہرام مچ گیا - تصویر/ پکس بے

سرگودھا میں ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی ہے۔

برطانوی نژاد 20 سالہ پاکستانی نوجوان منتظر مہدی حسن سر پرپستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔

منتظرمہدی رشتہ داروں سے ملنے پاکستان آیا تھا جس کی ٹک ٹاک بناتے ہوئے جان چلی گئی جبکہ ورثاء نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

علاقہ مجسٹریٹ کی اجازت سے تھانہ ساجد شہید پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔

نوجوان کی ہلاکت سے گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ تھانہ شہید پولیس نے مختلف پہلوﺅں سے تفتیش شروع کر دی۔

sargodha

TikTok