ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کیساتھ برفباری متوقع، محمکہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں بادلوں کا راج برقرار ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں مزید بارش کے ساتھ ہی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔
بالائی علاقوں میں برفباری متوقع
محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب ،خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوگی، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشیرمیں مزید برفباری ہونے کا امکان ہے۔ مری ،گلیات اورگردونواح میں درمیانی درجے کی برفباری متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش منڈی بہاوالدین میں 65 ملی میٹرریکارڈ کی گئی ، مری میں 8.5 انچ مالم جبہ5 اورراولاکوٹ میں 4 انچ برفباری ہوئی
کراچی کا موسم خشک، سرد رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔ ، مزید بتایا کہ آج زیادہ سی زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، جبکہ شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
خیبرپختونخوا کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، جبکہ ملاکنڈ، بونیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مردان، پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں بارش او پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا کہ گزشتہ روز کالام میں 4 انچ برف باری ہوئی جس سے درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 8، مالم جبہ منفی 7 اور چترال میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
Comments are closed on this story.