Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا

مذاکرات 9 فروری تک جاری رہیں گے
شائع 30 جنوری 2023 10:27am
آئی ایم ایف کا 600 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا اصرار  - تصویر/ اے ایف پی
آئی ایم ایف کا 600 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا اصرار - تصویر/ اے ایف پی

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا، جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔

پاکستان کے ابتدائی بجٹ تخمینے میں 20 کھرب روپے کا بڑا فرق ہے آئی ایم ایف نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا بجٹ خسارہ مقررہ ہدف سے بڑھ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اصرار کیا ہے کہ 600 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں تاکہ خسارہ کم کیا جاسکے تاہم حکومت پاکستان نے اس مطالبے سے اتفاق نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35،35 روپے اضافے کا اعلان

حکومت کا کہنا ہے کہ بنیادی خسارہ نہیں بڑھے گا بہرحال دونوں فریقین کو 9 فروری تک جاری مذاکرات میں اختلافات دور کرنا ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے سیلاب کے باعث 500 ارب روپے رعایت دینے کا کہا ہے جبکہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بنیادی خسارہ 10کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔

Ishaq Dar

pakistan economy

IMF

ڈالر

Economic Crises