Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

بلاول آج روسی ہم منصب سے باضابطہ ملاقات کریں گے
شائع 30 جنوری 2023 09:43am
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو روسی ہم منصب سرگئی لارؤف کی دعوت پر ماسکو کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں ان کی آمد پر روسی وزارت خارجہ کےاعلیٰ عہدیداران ، پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے جس میں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان روسی خام تیل کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کے ایک ہفتے بعد ہو رہا ہے جبکہ علاقائی طاقتوں کی جانب سے بھی اس دورے کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔

russia

Bilawal Bhutto Zardari

mascow

Pakistan Foreign Minister