Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وفاقی حکومت، وفاقی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2023 10:34am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے اقدام کوچیلنج کردیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےپناہ کمی ہوئی ہے ، عالمی منڈی کےتناسب سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کردیا گیا، ملک میں قیمتیں کم نہ کرنے سے مہنگائی ناقابل برداشت ہوچکی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ استحصال اور آئین کے منافی ہے۔

درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے، عدالت عالمی منڈی کے تناسب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے احکامات صادر کرے۔

Lahore High Court

petroleum prices

Chellange