Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کی کارروائی کے خلاف ہم آج ہی ہائیکورٹ جارہے ہیں، شیخ رشید

لال حویلی ہماری ملکیت ہے، رانا ثنا سارا نزلہ ہم پر گرارہے ہیں، سابق وفاقی وزیر
شائع 30 جنوری 2023 08:53am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ بی بی سی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کی کارروائی کے خلاف ہم آج ہی ہائیکورٹ جارہے ہیں، ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ ہے۔

لال حویلی کے 6 یونٹس سیل کیے جانے کے بعد سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، رانا ثنا سارا نزلہ ہم پر گرارہے ہیں، ہم ملکیت کے کاغذ عدالت اور میڈیا کو دکھا دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ لال حویلی کے گردونواح میں ہنگامہ کرانا چاہتے ہیں، یہ اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، صبح پونے 4 بجے انہوں نے تالے لگائے ہیں، اگر ہماری پراپرٹی نہیں ہے تو الیکشن میں جائیں اور ہمیں تاحیات نااہل کرادیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لال حویلی میں ہمارے علاوہ 19 لوگ اور رہتے ہیں، میرا خیال تھا کہ یہ مجھے گرفتار کریں گے، اسی لئے میں اسلام آباد آگیا، رینجرز نے منع کیا تو یہ پولیس اور ایف سی کو لے آئے، انہوں نے کوئی نوٹس نہیں دیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہم جھگڑا نہیں کریں گے، آئین کے مطابق لڑیں گے، انشااللہ فتح حق کی ہوگی۔

rawalpindi

Sheikh Rasheed

Awami Muslim League

Lal Haveli