Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو میجر (ر) مسعود شریف خٹک انتقال کرگئے

مسعود شریف خٹک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
شائع 29 جنوری 2023 10:13pm

سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) میجر (ر) مسعود شریف خٹک73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اہلِ خانہ نے تصدیق کی ہے کہ مسعود شریف خٹک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

اہلِ خانہ کے مطابق مسعود شریف خٹک کی نمازِ جنازہ منگل کے روز کرک میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم مسعود شریف خٹک بے نظیر بھٹو کے دور میں پیپلز پارٹی کے نائب صدر رہ چکے ہیں، انہوں نے 2002 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تاہم ناکام رہے۔

2007 میں اختلافات کے باعث انہوں نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کی اور 2011 میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے، تاہم 2013 میں انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی خیرباد کہہ دیا۔

pti

Masood Sharif Khan Khattak

DG Intelligence Bureau