Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرمنی تیسری بار ہاکی کا عالمی چیمپئین بن گیا، پاکستانی ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

سب سے زیادہ چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے
شائع 29 جنوری 2023 09:51pm

جرمنی نے تیسری بار ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارت میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں جرمنی نے بیلجیئم کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

جرمنی اور بیلجیئم کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پینلٹی شوٹ آؤٹ کا استعمال کیا گیا، جس میں جرمنی نے 4-5 سے کامیابی حاصل کی۔

سب سے زیادہ چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ 1994 میں جیتا تھا۔

Final

World Cup

ہاکی