پیٹرولیم مصنوعات پرعائد لیوی میں ردوبدل، سیلز ٹیکس کی شرح صفر
پیٹرول پر لیوی 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے ان پرعائد لیوی میں بھی ردوبدل کر دیا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
ہائی اسپیڈڈیزل پر لیوی 35 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی فی لیٹر 3.10 روپے کم کی گئی ہے، مٹی کے تیل پر بھی فی لیٹر لیوی 5 روپے 90 پیسے کم کردی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل پر لیوی 32 پیسے فی لیٹر ہو گئی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔
Petroleum products
petroleum prices
Sales Tax
Petroleum Levy
مقبول ترین
Comments are closed on this story.