Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں کیا لکھا؟

اسد عمر کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے پر ردِعمل آگیا
شائع 29 جنوری 2023 03:30pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر کا حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ردِعمل سامنے آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا کہ پہلے ہی تاریخ کی بدترین مہنگائی سے عوام پریشان ہیں اور پیٹرول اور ڈیزل 35 روپے مزید مہنگا ہو گیا۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اللّٰہ اس قوم پر رحم کرے اور اس عذاب سے نجات دلائے۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35،35 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

pti

petrol price

Petroleum products

Asad Umer

diesal