Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل

کرپٹ اور نااہل حکومت نے معیشت کا ابتر حال کردیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 29 جنوری 2023 01:56pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اورنااہل حکومت نے معیشت کا ابتر حال کردیا ہے، ان سے معیشت سنبھل نہیں رہی، عوام اور تنخواہ دار طبقہ کو پیس کر رکھ دیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے اضافہ ہوگیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 33 فیصد کمی ہوئی، 200 ارب کے منی بجٹ کے ساتھ مہنگائی35 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35،35 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

pti

petrol price

اسلام آباد

imran khan

Petroleum products

Reaction