Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2023 01:47pm

راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اسلام آباد میں 2 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 150کلو میٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔

اس سے قبل 9 جنوری کو آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

5 جنوری کو اسلام آباد سمیت آس پاس کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت خطے کے کئی ممالک میں 5.8 شدٹ کا زلزلہ

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ مرکز جنوبی افغانستان میں 173 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

rawalpindi

اسلام آباد

earthquake