’ظالموں رات تک ہی رک جاتے‘ - پیٹرول مہنگا ہونے پر سوشل میڈیا برس پڑا
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے اضافے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حکومت کے فیصلے پرسخت رد عمل کا اظہار کررہے ہیں۔
ایک صارف نے عوام کی خاموشی کو موجودہ صورتحال کا قصور وار ٹھہرا دیا، ساتھ ہی ہیش ٹیگ پیٹرول بھی استعمال کیا۔
ایک اور صارف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے بعد کی صوتحال کی منظر کشی کرتے ہوئے ایک میم شئیرکردیا۔
فائزہ داؤد نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ مریم نواز کے پاکستان واپس آتے ہی اسحاق ڈار صاحب نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی بری خبر سنا دی۔
علوینہ نامی سوشل میڈیا صارف نے ایک تصویر شئیر کی جس میں اس نے حکومتی اتحاد پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ کس کا ادا کرنا ہے؟؟
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے متعلق ایک صارف نے مزاحیہ ویڈیو شئیرکی جس میں دیکھا جاسکتا ہے ایک شخص اضافے کی خبر سن کر اپنا ٹی وی ہی توڑ دیتا ہے۔
تھنکرنامی صارف نے پیٹرول مہنگا ہونے کا حل تجویز کرتے ہوئے کہا کہ اس کا حل صرف اور صرف ایندھن کا بائیکاٹ ہے۔
صحافی قسیم سعید اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ سوچا تھا آج ٹینک فُل کروالوں گا، ظالموں رات تک ہی رُک جاتے۔
Comments are closed on this story.