Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روس کے زیرقبضہ علاقے میں اسپتال پر یوکرین کا حملہ، 14 افراد ہلاک

یوکرین نے جان بوجھ کراسپتال پر حملہ کیا جوجنگی جرم ہے، روسی حکام
شائع 29 جنوری 2023 10:25am
تصویر/ موسکو ٹائمز
تصویر/ موسکو ٹائمز

یوکرین میں روس کے زیرِ قبضہ علاقے بستی نووایدارمیں قائم ایک اسپتال پر یوکرینی فوج نے بمباری کردی۔

بمباری کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 24 مریض اور طبی عملہ زخمی ہوگیا۔

روسی حکام نے حملے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا یوکرین نے جان بوجھ کر اسپتال پر حملہ کیا ہے جو جنگی جرم ہے۔

حملے سے اسپتال کی عمارت تباہ ہوگئی تاہم یوکرین کی جانب سے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

russia

Ukraine