Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

تمام اراکین قومی اسمبلی کو بھی زمان پارک بلالیا گیا
شائع 29 جنوری 2023 08:51am
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کورکمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ۔

تمام اراکین قومی اسمبلی کو بھی زمان پارک بلالیا گیا، اجلاس میں معاشی وسیاسی صورتحال اورقومی اسمبلی کےضمنی انتخابات پر بھی گفتگو ہوگی۔

اجلاس میں عمران خان کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر بھی مشاورت کی جائے گی جبکہ صوبوں میں الیکشن کی تاریخ نہ ملنے پر لائحہ عمل طے ہوگا ۔

اجلاس کے دوران فواد چوہدری کی گرفتاری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ۔

imran khan

National Assembly

Elections

PTI Core Committee

Fawad Chaudhary