Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

پرتگال، تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہزاروں اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے

ماہانہ اجرت میں کم سے کم 120 یورو اضافے کا مطالبہ
شائع 29 جنوری 2023 08:37am
تصویر روئٹرز -
تصویر روئٹرز -

پرتگال میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہزاروں اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے۔

حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ اسکول اساتذہ اور کارکنوں کی ماہانہ اجرت میں کم سے کم 120 یورو اضافہ کیا جائے تاکہ وہ بھی اپنی زندگی پرسکون انداز میں گزار سکیں۔

مظاہرین نے کہا کہ بینک ملازمین کے لیے لاکھوں ہیں اور ہمارے لیے صرف پیسے ہیں۔

یاد رہے پرتگال بھر میں دسمبر سے اساتذہ اور دیگر عملہ ہڑتال پر ہے، اسکول بند ہونے سے لاکھوں طلباء کلاسوں میں جانے سے قاصر ہیں۔

Portugal