Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ انتقال کر گئیں

ان کی والدہ میں کچھ عرصہ قبل کینسر اور برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی
شائع 28 جنوری 2023 11:34pm

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ ممبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کی والدہ میں کچھ عرصہ قبل کینسر اور برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی جس کہ بعد انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے راکھی ساونت کی والدہ کے علاج کا خرچ اٹھایا جارہا تھا جس پر راکھی ساونت نے سلمان خان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا ۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے کچھ روز پہلے ہی اپنی والدہ کی خواہش پر اسلام قبول کرکے اپنے قریبی دوست عادل درانی سے شادی کی تھی ۔

Mother

Rakhi Sawant