Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساحر علی بگا اور فضا علی کے نام پر لاکھوں کا فراڈ

غریب عوام کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے ,فضا علی
شائع 28 جنوری 2023 11:25pm

نامعلوم افراد نے گلوکار ساحر علی بگا اور فضا علی کے نام پر کنسرٹ کے ٹکٹس بیچ کر عوام کو لوٹ لیا۔

گلوکارہ اور اداکارہ فضاعلی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ساحر علی بگا اور ان سمیت عوام کے ساتھ بڑا فراڈ ہوا ہے۔

فضا علی نے بتایا کہ 28 جنوری کو انہیں اور ساحر کو ایک کنسرٹ کیلئے مدعو کیا گیا جو کہ بھاولپور کے نور محل میں ہونا تھا اس کیلئے ساحر اور فضا کا نام استعمال کر کے ایڈوانس بُکنگ کی گئی اور ٹکٹس فروخت کیے گئے تاہم انہیں کنسرٹ کیلئے معاوضہ ادا نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ وہ کب اور کس طرح بھاولپور کیلئے روانہ ہوں۔

گلوکارہ نے بتایا کہ ہمارے نام پر کنسرٹ کے ٹکٹس فرو خت کرنے کے بعد منتظمین نے ان سے رابطہ منقطع کر دیا اور اب کنسرٹ نہیں ہوگا۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے اور عوام کے محنت کے پیسے کمپنی نے ایڈانس ٹکٹ بکنگ کے زریعے ہڑپ لئے ہیں، فضا نے ٹکٹس خریدنے والوں سے درخواست کی کہ کسی طرح اپنے پیسے ریفنڈ کروا لیں کیونکہ وہ اور ساحر کنسرٹ کیلئے نہیں آرہے۔

Sahir Ali bhagga