Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صنم جنگ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا تھا؟

سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھتی تھی تو بہت دکھ ہوتا تھا، صنم جنگ
شائع 28 جنوری 2023 08:40pm

اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا آیا جب انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے صنم جنگ کا کہنا ہے کہ باڈی شیمنگ ایک حقیقی مسئلہ ہے، بیٹی کی پیدائش کے وقت جب مارننگ شو ہوسٹ کرتی تھی تب کپڑے تلاش کرنا بہت مشکل ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیزائنر صرف ایک مخصوص سائز کے کپڑے ہی ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں اور جب کوئی اس سائز میں فٹ نہیں آتا تو وہ آپ کے لئے کپڑے نہیں بنانا چاہتے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے کپڑے صرف ایک مخصوص سائز کی ماڈلز پر ہی اچھے لگ سکتے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

صنم جنگ کا مزید کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد جب سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھتی تھی تو بہت دکھ ہوتا تھا، کئی بار لوگ بالواسطہ آپ کو احساس دلاتے ہیں کہ آپ کا وزن بڑھ گیا ہے پھر جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ٹرول کیا جاتا تو سوچتی تھی کہ اب مجھے اسکرین پر مزید کام نہیں کرنالیکن اس مشکل وقت میں میرے گھر والوں خاص طور سے شوہر قاسم نے بہت ساتھ دیا اور احساس دلایا کہ میں اب بھی خوبصورت ہوں۔

Sanam jang