ملک میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
پاکستان میں فی تولہ سونا ساڑھے 6 ہزار روپے اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 9 ہزار روپے کی بلند ترین سطح قائم کردی۔
آل سندھ صرافہ بازار جیلولرز ایسو سی ایشن کے مطابق ڈالر کے ساتھ سونے اور چاندی کی قیمت کی بھی اونچی اڑان جاری ہے، ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 6500 روپے یکدم اضافے کے بعد پہلی بار 2 لاکھ 9ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے سے 2300 روپے کی بلند سطح قائم کردی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونا 5574 ہزار روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 79 ہزار 184 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کمی کے بعد 1928 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
Comments are closed on this story.