Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سجل علی ’امراؤ جان ادا‘ بننے کیلئے تیار

ناول ’امراؤ جان ادا‘ مرزا ہادی رسوا نے 1899 میں لکھا تھا
شائع 28 جنوری 2023 07:14pm

پاکستان کی معروف فنکارہ سجل علی ’امراؤ جان ادا‘ کے کلاسک کردار میں نظر آئیں گی۔

اردو ادب کا کلاسک ناول ’امراؤ جان ادا‘ مرزا ہادی رسوا نے 1899 میں لکھا تھا اور اس میں انیسویں صدی کی ثقافت، معاشرت اور محلات کی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔

شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’امراؤ جان ادا‘ پر بنائی جانے والی ویب سیریز کو حامد حسین اور محمد یقوب پروڈیوس کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق سیریز میں مرکزی کردار سجل علی ادا کرتی دکھائی دیں گی، تاہم ان کے ساتھ ایک اور اداکارہ کو بھی لیڈ کردار کے لیے کاسٹ کیا جائے گا، تاہم فی الحال دوسری اداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ 1972 میں پاکستان میں حسن طارق کی ہدایت کاری میں ’امراؤ جان ادا‘ پر مبنی فلم بنائی گئی جس میں رانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ بالی وڈ میں مظفر علی کی فلم میں 1981 کو ریکھا نے مرکزی کردار ادا کیا۔ 2006 میں جے پی دتہ کی فلم میں ایشوریہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

sajal aly

Umrao jaan