اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
گزشتہ شام سے سوشل میڈیا پر پیٹرولیم کی فی لیٹر قیمت میں 83 روپے یکدم اضافے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیر گردش افواہوں اور خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہوں پر اوگرا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں سے متعلق تمام تر افواہیں اور خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ شام سے سوشل میڈیا پر پیٹرولیم کی فی لیٹر قیمت میں 83 روپے یکدم اضافے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جس پر صارفین شدید رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
petrol price
OGRA
Petroleum products
Social media reaction
مقبول ترین
Comments are closed on this story.