Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کے بیانات نے میرے والد اور اہل خانہ کیلئے خطرات بڑھا دیئے ہیں، بلاول بھٹو

عمران کی اہلیہ کے خواب عدالت میں نہیں چلیں گے، وزیر خارجہ
شائع 28 جنوری 2023 04:44pm
وزیر خارجہ بلاول بھٹو۔ فوٹو — فائل
وزیر خارجہ بلاول بھٹو۔ فوٹو — فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیانات نے میرے والد آصف زرداری اور میرے خاندان کے لئے خطرات بڑھا دیئے ہیں۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں نے مجھے اور میری پارٹی کو دھمکیاں دیں، اب عمران خان میرے والد کے خلاف جھوٹے الزام لگا رہے ہیں جس سے آصف زرداری اور میرے خاندان کے لئے خطرات میں اضافہ کردیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپنی تاریخ کے تناظر میں ہم ان بیانات کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں، ہم عمران خان کے خطرناک الزامات پر قانونی کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران اوراس کے ساتھیوں کی تاریخ ہے کہ یہ دہشت گردی کے سہولتکار ہیں، جب اقتدار میں تھا تو دہشت گردوں کو چھوڑا اور جمہوری لوگوں کو گرفتار کیا، انہوں نے اس نے خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں کے حوالے کیا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج تک عمران خان کی جماعت دہشت گرد گروپوں کی فنڈنگ کرتی ہے، اگر والد، پارٹی، یا میرے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو ان تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا جائے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران یہ جان لے کہ ایسا نہیں ہوگا جب بھی اس کی اہلیہ کوئی خواب دیکھے اور یہ ٹی وی پر آئے اور لوگوں پر الزام تراشی کرے، عمران کی اہلیہ کے خواب عدالت میں نہیں چلیں گے۔

Asif Ali Zardari

imran khan

PPP

Bilawal Bhutto Zardari