Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کی اہلیہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت منظور

آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب
شائع 28 جنوری 2023 04:00pm
تصویر/ فیس بُک
تصویر/ فیس بُک

لاہورکی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی، بھاٸی راسخ الہی اور بھابھی زارا الہی کی 14 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

تحریم الہی، راسخ الہی اور زارا الہی نے عبوری ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا۔ ان کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں مؤقف اختیارکیا کہ مقدمات سیاسی محرکات کے تحت انتقامی کارروائی کیلئے درج کئے گئے۔

مزید کہا کہ ایف آٸی اے نے وفاقی حکومت کے ایما پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔ ایف آٸی اے انھیں بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کرنا چاہتا ہے لہذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے ایک، ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض 14 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوٸے ایف آٸی اے کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

Monis Elahi