Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیم کے رکن کا پروفیسر سے جگڑا، مقدمہ درج

جھگڑا طالب علم کے تیز رفتاری سے موٹر بائیک چلانے پر ہوا
شائع 28 جنوری 2023 02:24pm

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں طلباء تنظیم کے رکن اور پروفیسر کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر پروفیسر اور سکیورٹی گارڈز سے جھگڑا کرنے والے طلبہ تنظیم کے اراکین کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق گذشتہ رات جھگڑا طالب علم کے تیز رفتاری سے موٹر بائیک چلانے پر نیو کیمپس لاہور میں ہوا۔

پروفیسر منور صابر کے منع کرنے پر پہلے تلخ کلامی ہوئی، پھر بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔

طالب علم نے اپنی تنظیم کے اراکین کو وائس چانسلر ہاؤس کے باہر بلا کر ہلڑبازی شروع کی، جس پر سکیورٹی گارڈز اور طلبا تنظیم میں تصادم ہوگیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

کمیٹی تین روز میں واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں استاد یا طالبعلم کے حوالے سے قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی کریں گے۔

دونوں فریقین نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

Clash

Punjab University

Student's Organization