Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

اربوں روپے کے کرپشن اسکینڈل میں وزیراعلیٰ سندھ سیکرٹریٹ کے سابق سیکشن آفیسرکی ضمانت مسترد

سرکاری خزانے کونقصان پہنچایا جارہا تھا ملزم نے اقدامات نہ اٹھائے، نیب
شائع 28 جنوری 2023 01:13pm
ملزم نے سرکاری افسران کے تبادلوں کے ذریعے رشوت وصول کی، نیب - تصویر/فائل
ملزم نے سرکاری افسران کے تبادلوں کے ذریعے رشوت وصول کی، نیب - تصویر/فائل

کراچی کی احتساب عدالت میں حیدرآباد ٹریژری میں تین ارب 20 کروڑ روپے کرپشن کے اسکینڈل میں سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکرٹریٹ عامرضیا کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔

نیب نے کہا ملزم عامر ضیا 2009 تا 2016 محکمہ خزانہ میں سیکشن آفیسرتعینات رہا اور 2016 تا 2017 کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سیکرٹریٹ تعینات رہا، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا تھا ملزم نے اقدامات نہ اٹھائے، ملزم عامرضیا نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزم نے سرکاری افسران کے تبادلوں کے ذریعے رشوت وصول کی ساتھ ہی ملزم کے موبائل فون کا فرانزک کرایا، تو حیران کن انکشافات ہوئے کہ 83 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائرکیا جا چکا ہے۔

ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ فنڈز ریلیزکرنا جرم نہیں ہے اس میں بدعنوانی جرم ہے، ملزم گزشتہ 9 ماہ سے جیل میں ہے ضمانت منظورکی جائے۔

CM Sindh

Syed Murad Ali Shah