Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ میں گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

درخواست میں الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت فریق بنایا
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2023 12:31pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری نہ کرنے اور گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور پنجاب حکومت فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے90 دن میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے باوجود انتخابی شیڈول جاری نہ ہوا، صاف وشفاف انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول کا اجرا جمہوری اساس ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آرٹیکل 105 کے برعکس گورنربدنیتی کی بناپرانتخابی شیڈول جاری نہیں کررہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہعدالت گورنر پنجاب کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دے اور حلف کی خلاف ورزی پر گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

Lahore High Court