Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ہندو برادری کے 26 جوڑے ’وِواہ کے پَوِتر بندھن‘ میں بند گئے

منتظمین نے بے مقصد رسم ورواج کے فرسودہ نظام کے خاتمے کو مقصد قرار دیا۔
شائع 28 جنوری 2023 12:37pm
Hindu couples marry in mass wedding ceremony in Karachi - Aaj Sheher

کراچی میں ہونے والی اجتماعی شادی کی تقریب میں ہندو برادری کے چھبیس جوڑوں نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کی قسم کھالی، خوشی کی اس تقریب میں خوب ہلا گلا ہوا، آتش بازی نے سرد موسم ماحول گرما دیا۔

کراچی میں ہندو برادری کے تحت کراچی کے ریلوے گراؤنڈ میں اجتماعی شادی کی تقریب سجی، مہیشوری میگھوار برادری نے شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں 26 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

آل پاکستان ہندو پنچائت نے تیسری مرتبہ تقریب سجا کر اپنی برادری میں خوب داد سمیٹی، منتظمین نے بے مقصد رسم ورواج کے فرسودہ نظام کے خاتمے کو مقصد قرار دیا۔

شرکاء نے بھی اجتماعی شادی کی تقریب کے انعقاد کو سراہا۔

ہندو برادری کی یکجہتی اور آل پاکستان ہندو پنچائت کی کارکردگی قابل تحسین ہے، جس سے ناصرف کئی گھر سنورتے ہیں بلکہ دیگر کمیونٹی سے وابستہ لوگوں کو محبت کا پیغام بھی ملتا ہے۔

karachi

NTDC Report

Hindu Marriage

Mass Wedding