Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میڈیکل کمپلکس گزشتہ 10 ماہ سے مستقل ڈین سے محروم

قائم مقام ڈین کواسکروٹنی کمیٹی نے نااہل قراردیا
شائع 28 جنوری 2023 09:55am

مردان میڈیکل کمپلکس میں گذشتہ 10 ماہ سے مستقبل ڈین کے نہ ہونے کے باعث انتظامی امور ٹھپ ہوکررہ گئیں ہیں، اسپتال کا گراف مسلسل نیچے آنے لگا۔

دستاویزات کے مطابق قائم مقام ڈین محمد عباس کو بطورڈین سکروٹنی کمیٹی نے نا اہل قرار دیا ہے جس کے بعد نئے ڈین کی بھرتی کے لئے آج ہونے والے انٹرویز بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کے دوران بھرتیوں پر پابندی کے تحت انٹرویز منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ الیکشن کمیشن نے غیر مجاز طریقے سے انٹرویز منسوخ کیں۔

دستاویزات میں مزید بتایا کہ ڈین کی بھرتی کے لئے 15 دسمبر کو مقامی اخبار میں اشتہار لگایا گیا تھا، الیکشن کمیٹی پہلے سے اعلان شدہ انٹرویز کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری نہیں کرسکتی ہے۔

Mardan