Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں دھماکے سے 2 افراد زخمی

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس
شائع 28 جنوری 2023 08:51am

پشاورکے علاقے داؤدزئی میں مکان میں دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوع پرپہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

دھماکے میں جواں سال شخص شدید زخمی ہوا جس کے دونوں ہاتھ کٹے اور چہرا جھلس چکا ہے، جبکہ زخمی کی شناخت مجروح رفیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، اس کے رشتہ دار زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے۔

مجروح رفیع اللہ دھماکے کے وقت کمرے میں موجود تھا جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعہ کا جائزہ لیا جارہا ہے، قبل از وقت کچھ کہنا دشوار ہے۔

peshawar

bomb blast