Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب کے تمام اضلاع کے دورے کرنےکا اعلان

چند گھنٹوں بعد مریم نواز لاہور میں ہوں گی۔
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2023 05:18pm
مریم نواز۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
مریم نواز۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
مریم نواز۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
مریم نواز۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

سینئر نائب صدر اور چیف آصرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے یکم فروری سے پنجاب کے تمام اضلاع میں دورے کرنے کا اعلان کردیا۔

لندن سے وطن واپسی پر لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پرتپاک استقبال کرنے پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں، اللہ تعالیٰ نےن لیگ کو 3 بار حکومت دی اور ہر بار نواز شریف کو اقتدار سے نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے، جولائی 2017 میں ترقی کرتے پاکستان سے نواز شریف کو اقاما پر نکالا گیا، 28 جولائی 2017 کو پاکستان کا بڑا سانحہ پیش آیا جس کے بعد نواز شریف اور پاکستان اکٹھے نیچے گئے تھے، اس کے باوجود نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے تم سے انتقام نہیں لیا۔

لیگی رہنما نے ملک میں مہنگائی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں احساس ہے پاکستان میں مہنگائی ہے، بجلی، گیس، روٹی مہنگی ہے، پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالا، پھر نکالیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ ترقی کرنےوالا پاکستان واپس آئے گا، نواز شریف کو 75سالہ تاریخ سے باہر نکال دو تو پاکستان میں گھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچے گا، البتہ نواز شریف کی قیادت میں ملک پھر آگے بڑھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 ماہ کا حساب بعد میں ہوگا، پہلے پچھلے 5 سال کا حساب ہوگا، 4 سال کی غفلت نے ملک کو اس نہج پر پہنچادیا ہے، اللہ تعالیٰ اور اسحاق ڈار پر یقین رکھو، اسحاق ڈار ملک کو معاشی بدحالی سے نکالیں گے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تم رونے کی تیاری کرلو، باقی زندگی رونا پڑے گا، چند دن پہلے تک پنجاب، خیبر پختونخوا میں حکومت انہی کی تھی اور الزامات ن لیگ کو دیتے ہیں، عوام بے وقوف نہیں ہیں۔

چیف آرگنازئر ن لیگ نے کہا کہ ن لیگ اور میرے یہ شیر الیکشن سے نہیں ڈرتے، ن لیگ بھاری اکثریت سے انتخابات جیتے گی۔

اپنی سرجری سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ میری سرجری کو ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی اس لئے گلا تھوڑا خراب ہے، سرجری میں تین گھنٹے لگے، ان کو معلوم تھا میری سرجری ہونی ہے، اسی ئے پاسپورٹ نہیں دیا گیا، لہٰذا ظلم کرنےوالوں سےکہتی ہوں، زرا حوصلہ کرو۔

اس سے قبل نائب صدر ن لیگ مریم نواز وطن واپس پہنچ گئی ہیں، ان کی پرواز نے تقریباً ساڑھے تین بجے لاہور میں لینڈنگ کی۔

مریم کے استقبال کے لئے ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

پاکستان میں لینڈ کرتے ہی مریم نواز نے ٹویٹر پر ”پاک سر زمین شاد باد“ کا پیغام جاری کیا۔

وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 ماہ بعد وطن واپس پہنچی ہوں۔ ابھی توجہ ن لیگ کو مضبوط کرنے پر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کے بارے میں گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹریننگ نواز شریف صاحب نے کی ہے، اپنے والد سے سیکھنے کا موقع ملا، مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف وطن واپسی کی تیاری کر رہے ہیں، وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کے اپنی پارٹی بنانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان کی پارٹی وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔

مریم نواز کا ایئرپورٹ سے جاتی امراء کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔

مریم نواز شہر کے اندر سے جاتی امراء نہیں جائیں گی بلکہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے رنگ روڈ اڈا پلاٹ سے جاتی امراء پہنچیں گی۔

مریم نواز کا اڈا پلاٹ پر استقبال کیا جائے گا، جہاں وہ کارکنان سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز پرواز پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی، دوران پرواز ن لیگی کارکن ہارون بھٹہ کی طبعیت بگڑ گئی۔

ہارون بھٹی کی طبیعت بگڑنے کے باعث جہاز کو واپس ہینگر میں لے جایا گیا۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کارکن کو فوری طبی امداد کے لئے بھجوا دیا گیا ہے، اب پرواز اڑان بھرنے کو تیار ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چند گھنٹوں بعد مریم نواز لاہور میں ہوں گی۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو آج سہ پہر تین بجے قومی ایئر لائن کے ذریعے ابوظہبی سے لاہور پہنچنا تھا۔

ن لیگ نے مریم نواز کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سینئر نائب صدر کو لاہور ایئرپورٹ سے ریلی کی صورت میں جاتی امراء لے جایا جائے گا۔

ائیرپورٹ پر مریم نواز کا کارکنوں سے خطاب بھی متوقع ہے۔

مریم نواز ستائیس جنوری کو لندن سے ابوظہبی پہنچی تھیں، وہ گزشتہ برس پانچ اکتوبر کو لندن روانہ ہوئی تھیں۔

دوسری جانب مریم نوازکی جاتی امراء آمد کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ پر رکھی گئی ہے۔

جاتی امراء کے گردونواح میں پولیس کے 225 اہلکار تعینات ہیں، جن میں ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی)،ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)، تین انسپکٹرز، آٹھ سب انسپکٹرز، 175 کانسٹیبلز، ڈولفن اور پیرو فورس کے جوان بھی شامل ہیں۔

Maryam Nawaz

lahore