Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی بے قابو، حالیہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 136 روپے مہنگا ہوا، ادارہ شماریات
شائع 27 جنوری 2023 07:55pm
مہنگائی کی مجموعی شرح 32.57 فیصد تک پہنچ گئی۔ فوٹو — فائل
مہنگائی کی مجموعی شرح 32.57 فیصد تک پہنچ گئی۔ فوٹو — فائل

قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 32.57 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیائے کی قیمتوں میں کمی، 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جب کہ مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلینڈر 136 روپے اور فی کلو چاول 5 روپے مہنگا ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2.18 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 33 روپے، دال ماش 3 روپے اور دال مونگ 4 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اسلام آباد

Pakistan Bureau of Statistics

weekly inflation report

Pakistan Inflation