Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اختلافات چھوڑ کر مذاکرات کریں، فافن کی سیاسی جماعتوں کو تجویز

شفاف انتخابات کے لئے متحد ہو جائیں ورنہ ملک سیاسی عدم استحکام کی لپیٹ میں رہے گا، فافن
شائع 27 جنوری 2023 07:28pm
بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا طریقہ کار بھی بتایا جائے۔ فوٹو — فائل
بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا طریقہ کار بھی بتایا جائے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔

فافن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابی قوانین کی کمزوریاں دور کرنے اور کے لیے جامع مذاکرات شروع کریں، سیاسی جماعتیں اختلافات چھوڑ کر مذاکرات کریں۔

اپنی رپورٹ میں فافن کا کہنا ہے کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لئے متحد ہو جائیں ورنہ ملک سیاسی عدم استحکام کی لپیٹ میں رہےگا۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے مطابق انتخابی اصلاحات کے لئے اگر سیاسی جماعتیں متحدہ ہوئیں تو کمزور معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے، البتہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا طریقہ کار بھی بتایا جائے۔

pti

PDM

electoral reforms

Political Parties

Fafen