Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان کے گھر ’بے بی کپتان‘ کی آمد

وکٹ کیپر بیٹسمین تیسری بیٹی کے والد بن گئے
شائع 27 جنوری 2023 03:16pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان کے گھر تیسری بار رحمت آئی ہے۔

رضوان کے مداحوں کو اس بات کی اطلاع پاکستان سُپرلیگ 8 کیلئے ان کی فرنچائز ملتان سلطانز نے دی۔

آفیشل ٹوئٹرپیج پر ملتان سلطانز نے دلچسپ انداز میں رضوان کو مبارکباد دی۔

رضوان کی شرٹ کا نمبر16 ہے، شیئرکی جانے والی تصویرمیں اسی نمبرکی شرٹ پر لکھا ہے ’بےبی کپتان‘ ۔ ملتان سلطانزنے کیپشن میں لکھا ، ’فیملی میں نئے اضافے پر ہمارے کپتان کو مبارک ہو‘۔

محمد رضوان کی اس سے قبل دو بیٹیاں ہیں۔

ملتان سلطانز کی ٹویٹ پر تبصروں میں رضوان کے مداح نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

cricket

Muhammad Rizwan

Baby Girl