Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے ایم سی شہرمیں 47 پارکس،106 سڑکوں کی دیکھ بھال کرتی ہے، ایڈمنسٹریٹرکراچی

ایڈمنسٹریٹرکراچی کی گورنرسندھ کوبریفنگ دی
شائع 27 جنوری 2023 03:14pm
کےایم سی افسران اپنےاپنےشعبوں میں تجربہ رکھتے ہیں، ایڈمنسٹریٹرکراچی - تصویر/ فائل س
کےایم سی افسران اپنےاپنےشعبوں میں تجربہ رکھتے ہیں، ایڈمنسٹریٹرکراچی - تصویر/ فائل س

شہرقائد میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کا لینڈ کنٹرول 27 فیصد ہے شہرمیں47 پارکس اور 106سڑکوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی زیرصدارت کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان کا اجلاس ہوا، جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کے ایم سی کے کاموں، وسائل اور مسائل سے متعلق گورنرکو بریفنگ دی۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کے لئے پانچ سالہ منصوبہ تیارکیا جائے، منصوبے میں کراچی کی تمام ضروریات کوشامل کیا جائے اورکے ایم سی افسران شہرکی بہتری اورترقی کے لئے بھرپورمحنت کریں، مزید کہا کہ کے ایم سی کے ریوینیو میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں (کے ایم سی) کالینڈ کنٹرول27 فیصد ہے، شہر میں47 پارکس اور106 سڑکوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

مزید کہا کہ کے ایم سی افسران اپنے اپنے شعبوں میں تجربہ رکھتے ہیں اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

kmc

administrator karachi

Sindh government