Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چترال میں لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم

چترال کے عوام کو مزید اندھیروں میں نہیں رکھ سکتے، شہباز شریف
شائع 27 جنوری 2023 02:29pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ چترال میں لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے کے لئے فی الفور اقدامات کیے جائیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کو مزید اندھیروں میں نہیں رکھ سکتے، چترال کے بجلی کے مسائل کے حل میں مزید تاخیر کسی صورت قبول نہیں کروں گا، وزیر اور سیکرٹری پاور پشاور میں اس پر اجلاس کرکے جلد مجھے رپورٹ دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چترال میں بجلی کے فرسودہ ترسیلی نظام کو تبدیل کرکے فوری طور پر جدید سسٹم لگایا جائے، پاور منسٹری خیبر پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن (PEDO)سے مل کر فوری لائحہ عمل طے کرے۔

انہوں نے کہا کہ چترال میں ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی اداروں میں مقامی لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکریوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، چترال میں انفراسٹرکچر کے مسائل کا فوری حل کیا جائے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کوملنےوالی امداد پرفوری طورپررپورٹ پیش کی جائے، پسماندہ علاقوں کی ترقی اور وہاں کے لوگوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد

load shedding

PM Shehbaz Sharif

chital