Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابی ضابطہ اخلاق: الیکشن کمیشن نے سیاسی قائدین کو مشاورت کیلئے بُلا لیا

21 جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال
شائع 27 جنوری 2023 02:14pm

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیارکرلیا، ذرائع کا کہناہے کہ اس حوالے سے مشاورت کیلئے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کوبلا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کےلئے ضابطہ اخلاق کے مسودے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے 21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو فروری کے لیے دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے سے ضابطہ اخلاق پرمشاورت اورتجاویزمانگے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ بھی سیاسی جماعتوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔

Election commission of Pakistan

Elections

Code of conduct